pic1

main body

Engro Foods Logo

ہمارا مقصد

ہمارا بنیادی مقصد پاکستان میں آج اور مستقبل میں آنے والے نسلوں کے لئے بہتر غذائیت ،  ہمارے کسانوں کے لئے اچھی زندگی، روزگار و معاشی خوشحالی فراہم کرنا ہے.  دنیا کی چھٹی  سب سے بڑی ڈیری کمپنی فریزلینڈ کیمپینا  کے ذریعہ، ہم پاکستان کے صارفین اور کسانوں کے لئے١٤٠ سال سے زائد تجربہ اپنے ہمراہ لائے ہیں جو ہمارے مقصد کو حاصل کرنے میں سنگ میل صابط ہو گا۔


ڈیری سیکٹر کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا

ہمارا وژن

اینگرو فوڈز  پاکستان میں محفوظ، صحت مند اور  باکفایت غذائیت فراہم کرنے کے لئے پاکستان میں ایک غزائی  انقلاب کی بنیاد رکھے گی اور اس کی قیادت کرے گی. اینگرو فوڈز ڈیری ترقیاتی پروگرام  کے ذریعہ ڈیری کسانوں کو باہمی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے بااختیار بنائیں گے.

ہم معاشرتی ترقی کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے احترام کو یقینی بنائیں گے اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے فعل طور پر اقدامات  کریں گے۔ اینگرو فوڈز ایک بہترین آجر بنے گا، مقاصد سے پر عزم، تجارتی جنون سے سرشار   اور مالکانہ حکمت عملی پر مبنی ٹیمیں تشکیل دے گا۔ ۔  

ہم اپنے حصصداروں اور کرم فرمائوں کے لیے بہتر قدر اور زیادہ منافع حاصل کریں گے۔  ہم ترقی پسند اور مارکیٹ پر مبنی اقدامات کریں گے جو آج اور آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بنیں۔

 

ہمارا مشن

پائیدار  تسلسل فراہمی میں مزید سرمایہ کاری، لاکھوں صارفین کو غذائی حفاظت میں تعاون. صارفین کو غذائیت سے بھرپور  خوراک فراہم کرنے اور متحرک دیہی کمیونٹی کو برقرار رکھنے کے لئے ڈیری کسانوں اور ان کے خاندانوں کو مدد فراہم کرنا.    ہم ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ہماری مسلسل لازمی کوششیں جاری ہیں۔

محفوظ، صحت مند، خوش، پاکستانیوں کے لئے مزید خوشحال زندگی.

 

تعارف برائے فریزلینڈکیمپینا

١٨٧١سے جاری  فریزلینڈکیمپینا کی ایک  سنہری تاریخ ہے۔ اس کا شمار دنیا میں سب سے  بڑی ڈیری کمپنیوں میں  ہوتا ہے۔    فریزلینڈکیمپینا  ڈیری شعبے میں دنیا بھر میں چھٹی  سب سے بڑی  دودھ کی پیداراری کمپنی ہے اور اس کی آمدنی ١١  بلین یورو سے زیادہ   ہے۔  فریزلینڈکیمپینا کا ہیڈآفس  نیدرلینڈز میں ہے اور  ٣٢ ممالک میں دفاتر موجود ہیں۔ فریزلینڈکیمپینا  میں ٢٢٠٠٠ سے زیادہ افراد ملازمت کرتے ہیں۔ فریزلینڈکیمپینا کی مصنوعات ١٠٠ سے زائد ممالک میں دستیاب ہیں. حیرت انگیز طور پر ہم جن  لوگوں کی خدمت کرتے ہیں،وہ ہی ہمارے مالکان ہیں. ہمارے مالکان  نیدرلینڈز، جرمنی اور بیلجیم میں ١٩٠٠٠ کسان ہیں

بے شک یہ منفرد حقیقت یہ ہے کہ کسانوں کے تعاون سے ہمارا نظریہ بہت روشن ہے۔  ہمارا  مقصد فطرت سے افزائش ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم دنیا کے لئے بہترین غذائیت مہیا کرنے پر معمور  ہیں۔  دنیا کی آبادی 2050 تک 9 بلین تک پہنچ جائے گی اور ہم دنیا میں سستی اور  بہترین  مصنوعات کے ساتھ  پیش قدم رہیں گے۔  ہم اپنے کسانوں کے لئے اچھی زندگی میں یقین رکھتے ہیں  لہذا وہ ہمارے   نظام کا حصہ بنیں اور اپنی آمدنی کو زیادہ سے زیادہ بہتر  کرسکیں۔  ہم ماحولیاتی غیر جانبداری کے ساتھ ترقی حاصل کرنے میں پائیدار انداز میں اضافہ کریں گے کیونکہ ہمارے پاس اب اور آنے والے نسلوں کے لئے ایک عزم ہے۔

 

پچھلے ایک سو چالیس سال کی تاریخ کے دوران، فریزلینڈکیمپینا نے قابل اعتماد برانڈز اور معیاری معنوعات  کے ساتھ بے حد جنون پر مبنی مضبوط مارکیٹ اور برانڈ کی پوزیشن قائم کی ہے،  ہم پاکستان میں یہ روایت جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

ایک خوبصورت اور یادگار  سفر اچھے ہمصفر کے ساتھ ہی ممکن ہےاسی طرح   فریزلینڈکیمپینا اور اینگروفوڈز   کا   اشتراک، پاکستان حکومت اور لاکھوں پاکستانی کسانوں کی مدد سےہم آسمان کی بلندیوں کو چھو لیں گے۔ ہم اپنے احداف حاصل کریں گے ۔ اس سفر پر آپ کے اعتماد کا شکریہ.    بڑھتی ہوئی مارکیٹ، ایک باخبر حکمت عملی، پیشہ ورانہ جنونی افرادی قوت اور بہتریں  مصنوعات ہمارے کرم فرمائوں کی امیدوں پر پورا اتریں گی اور ہم والیحانہ انداز سے ٢٠١٩ میں قدم رکھیں گے۔  

 

Downloads

download latest